افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کےاپنے ہی 11 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کےاپنے ہی 11 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

افغانستان: افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے 11 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو دیر گئے جنوبی صوبہ ہلمند کے مرکزی شہر لشکر گاہ میں پیش آیا۔

صوبائی گورنر کے ایک ترجمان عمر زواک کے مطابق حملہ آور چیک پوسٹ پر موجود اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد وہاں سے تمام اسلحہ اٹھا کر پولیس کی گاڑی میں ہی فرار ہو گیا۔

ان کے بقول ہو سکتا ہے کہ حملہ آور طالبان کے ساتھ مل جائے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیؔں کہ پولیس اہلکار وں اور فوج کے اہلکاروں کی جانب سے اپنے ہی ساتھیوں کو مارنے کے متعدد واقعات میں کئی افراد مارے گئے ہیں۔