نواز شریف ، مریم نواز کے فون پر لیگی ایم پی اے نے بھوک ہڑتال ختم کر دی

نواز شریف ، مریم نواز کے فون پر لیگی ایم پی اے نے بھوک ہڑتال ختم کر دی

شیخوپورہ : شیخوپورہ سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے پارٹی قیادت کی بات مان لی ، بھوک ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے ن لیگ کے ناراض ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے پارٹی قیادت کی بات مانتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کر دی ۔

نواز شریف اور مریم نواز نے ایم پی اے سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اظہار یکجہتی پر شکریہ اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی۔

عارف خان سندھیلہ بھوک ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے ، عارف خان سندھیلہ کی کیمپ میں اچانک طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو 1121 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔