کوہلی کو آﺅٹ کرنا خواب،دنیا کا نمبر ون باﺅلربننا ہدف ہے:رومان رئیس

کوہلی کو آﺅٹ کرنا خواب،دنیا کا نمبر ون باﺅلربننا ہدف ہے:رومان رئیس

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلراور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پہلے دونوں میچوں میں قائم مقام کپتانی کے فرائض انجام دینے والے رومان رئیس نے کہا ہے کہ میرا خواب ہے کہ اپنے کیریئر میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کروں اور دنیا کا نمبر ایک باﺅلر بننا بھی ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوشش ہے پچھلے دو سال سے بہتر پرفارم کروں : رومان رئیس

فاسٹ باﺅلر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپنے کیریئر کے دوران کوہلی کو ایک مرتبہ بھی آﺅٹ کرلیا تو میرے لئے یہ بڑی کامیابی ہوگی جبکہ ابھی تک کوہلی ،ڈویلیئرز،سٹیون سمتھ کو باﺅلنگ کرانے کا موقع نہیں مل سکا ،میں چیلنج تو نہیں کرتا لیکن جب بھی موقع اور کوہلی کا سامنا ہوا تو بھرپور اعتماد کیساتھ باﺅلنگ کرا کر وکٹ حاصل کروں گا۔

رومان رئیس نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو آﺅٹ کرنا بہت مشکل ہے لیکن گزشتہ سال میںنے ان کو چار بار پویلین کا راستہ دکھایا ،باﺅلر کا کہنا تھا کہ بڑے کھلاڑیوں کے خلاف باﺅلنگ کرنا مشکل ہوتا ہے اور کافی سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ سے قبل کاؤنٹی سیزن کھیلوں گا،رومان رئیس

لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ میرا ہدف عالمی نمبر ایک بننا ہے جبکہ اپنی باﺅلنگ میں مزید بہتری کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہوں۔یاد رہے کہ رومان کو 9 ون ڈے اور 8 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کے انجری کا شکار ہونے کے بعد رومان رئیس نے پہلے دو میچوں کپتانی کے فرائض انجام دیئے اور ان کی قیادت میں ٹیم ایک میچ ہاری جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔