محمد حفیظ نے اپنے نام کے پیچھے پروفیسر کی کہانی بتا دی

محمد حفیظ نے اپنے نام کے پیچھے پروفیسر کی کہانی بتا دی

شارجہ : پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کے آل راونڈر محمد حفیظ کرکٹر نہ ہوتے تو آرمی آفیسر ہوتے ۔ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات اور ان کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے نام کے پیچھے پروفیسر کی کہانی بھی بتا دی۔

سوشل میڈیا پر پشاور زلمی کے ہیرو نے مداحوں سے دلچسپ واقعات کو شیئر کیا ۔انہوں نے  پروفیسر نام کے پیچھے چھپی کہانی سے پردہ اٹھا دیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ نام رمیز راجہ نے دیا ۔انہوں نے پہلی بار مجھے آن ائیر اس نام سے پکارا،جس کے بعد پوری دنیا کے لوگ مجھے اس نام سے جاننے لگ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں :-محمد حفیظ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا
محمد حفیظ نے اپنے مداحوں کو اپنے رول ماڈل کے بارے میں بھی بتایا ۔انہوں نے کہا کہ اگر رول ماڈل کی بات کی جائے تو عمران خان صاحب ایک بہت بڑا نام تھے ۔پروفیسر نے کہا کہ میں نے عمران خان کر دیکھ کر کرکٹ شروع کی ان کے بعد سعید انور  اور  انضام الحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ تمام کرکٹرز ہیں جنہوں نے مجھے کرکٹ میں متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں :- محمد حفیظ کیلئے کامیاب بولنگ کا کوئی فارمولا کام نہ آ سکا
حفیظ نے اپنے pet name کا بتایا جو صرف انہیں ڈھائی سال کی بیٹی ہی پکارتی ہے ۔حفیظ نے بتایا کہ  میری بیٹی مجھے "چندا" کے نام سے پکارتی ہے ۔

گلی محلے کی کرکٹ میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دی اور نہ ہی کبھی گھر شکایت آئی ۔