چہرے کی جھریاں دور کرنے کا بہترین طریقہ فیس یوگا

چہرے کی جھریاں دور کرنے کا بہترین طریقہ فیس یوگا

لاہور:جتنی تیزی سے وقت کی رفتار میں اضافہ ہوگیا ہے اور ہورہا ہے اتنا ہی لوگوں کے پاس اپنی زندگی اور اپنے جسم کے فرائض پورے کرنے کیلئے وقت کی کمی کا خطرہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ٹیکنالوجی اور افراتفری نے انسان کو اتنا مصروف کردیا ہے کہ نا تو لوگ اپنی صحت پر توجہ دے پاتے ہیں اور نہ ہی اپنے ارد گرد موجود افراد کے ساتھ وقت گزار پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چینی خاتون نے خطرناک چٹان پر یوگا کر کے سب کو حیران کر دیا

کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ اور دیگر عناصر کی وجہ سے لوگوں صحت کے مختلف مسائل کا شکار ہورہے ہیں اور کئی لوگ اپنی عمر سے زیادہ نظر آنے لگتے ہیں ان کے چہروں پر جھریاں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں ۔

ایسے افراد اپنے مسائل کے حل کیلئے دواﺅں وغیر ہ کا استعمال شروع کردیتے ہیں جو کہ ان کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے مزید بگاڑنے کا باعث بن جاتے ہیں۔مگر اب ایسے افراد گھر بیٹھے اپنے اس مسئلے کو آسانی کے ساتھ حل کرسکتے ہیں اور جھریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں کی آپ کے لمبے عرصے تک جوان نظر آنے کی خواہش کو یوگا پورا کر سکتا ہے ۔ یہ در اصل چہرے کی ایکسرسائز ہے جو چہرے کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت نے اپنے یوگا گرو کو 2 کروڑ روپے کا گھر تحفے میں دیدیا

اس ورزش کا اصل ہدف چہرے کے مسلز کی حرکت اور چہرے کے تاثرات ہوتے ہیں۔ جسم کے دیگر مسلز کی طرح چہرے کے مسلز کا بھی متواتر استعمال نہ ہونے کے باعث وہ ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں چہرے پر جھریاں نمودار ہوتی ہیں ۔ ماتھے پر پڑنے والے بل عام طور پر انداز گفتگو سے متعلق ہوتے ہیں جو بات چیت کرتے وقت بھنوﺅں کو اوپر کی طرف اٹھانے کی وجہ سے بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوگا ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد گار قرار

چہرے کی یوگا ایکسرسائز کے ذریعے مسلز کو ٹائٹ اور سکن ٹون کو بہتر کیا جاسکتا ہے ۔ فیس یوگا خون کی روانی کو تیز کر کے اور آکسیجن کو چہرے کے خلیات اور ٹشوز تک پہنچا کر رنگت میں نکھار اور چہرے پر چمک پیدا کرتا ہے ۔