ابو ظہبی: ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مدت آج ختم ہو جائے گی

 ابو ظہبی: ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مدت آج ختم ہو جائے گی

ابوظہبی کے محکمہ ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ " ابو ظہبی میں ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہورہی ہے "۔

تفصیلات کے مطابق  ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے ابو ظہبی میں ٹریفک جرمانوں پر محدود مدت کے لیے شہریوں کو 50 فیصد رعائت دینے کا حکم نامہ جاری کیاتھا ۔یہ رعایت  دسمبر  اور جنوری میں ہونے والے جرمانوں  پر دی گئی تھی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:- سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کے نئے قانون نے غیر ملکیوں کی پریشانی بڑھا دی

شیخ زید کے حکم نامے کے بعد اماراتی ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور دوسرے ذرائع سے اس رعایت کا باقاعدہ طور پر پیغام پہنچایا ۔ حکام کا کہناہے کہ اس رعایت کا مقصد شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کی طرف راغب کرنا تھا۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات میں ٹریفک جرمانوں کی شرح بہت زیادہ ہے ،جس کی وجہ سے متعدد جرمانوں پر ادائیگی کافی مشکل ہو جاتی ہے لیکن اماراتی حکومت ٹریفک جرمانوں پر گاہے بگاہے رعائت دیتی ہے تاکہ شہریوں کو جرمانوں کی ادائیگی میں مشکل پیش نہ آئے ۔