نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کے استاد ہیں ، اس میں ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے:بلاول

نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کے استاد ہیں ، اس میں ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے:بلاول
کیپشن: ppp chairman bilawal bhutto zardari پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کے استاد ہیں ، اس میں ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کے استاد ہیں ،پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ میں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، نواز شریف اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ احتساب سب سے پہلے پیپلزپارٹی کے لیے شروع ہوا ، اب سب پریشان ہو رہے ہیں کہ احتساب کیوں ہو رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ، عوام چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں اور غربت کا خاتمہ ہو ، اپنے منشور کا  بہت جلد اعلان کریں گے ، ہمیں اپنی اقلیتوں کا خیال رکھنا ہے ، بے نظیر بھٹو اقلیتوں کے ساتھ تہوار مناتی تھیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہمیں مسلمانوں کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا ہے ، امید ہے پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے اور 74 میگاواٹ توانائی کا منصوبہ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔