ٹوئٹر صارفین کیلئے 'بک مارک' کا نیا فیچر سامنے آ گیا

ٹوئٹر صارفین کیلئے 'بک مارک' کا نیا فیچر سامنے آ گیا

لاہور: سماجی رابطوں کی معروف ترین ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ نے اپنے صارفین کیلئے ”بک مارک “ کا شاندا ر فیچر متعارف کروادیا، جس کی مدد سے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح ٹوئٹر پر بھی پسندیدہ پوسٹ کو محفوظ کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر صارفین کو ’بک مارک‘ فیچر کی مدد سے اب یہ آسانی ہوگی کہ وہ کوئی بھی معلومات یا پھر کسی خاص دوست کی ٹوئیٹ کو اپنے پاس محفوظ کرسکیں گے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹوئیٹ کے نیچے دیئے گئے شیئر ٹوئیٹ آپشن پر کلک کرنا ہوگا جہاں ’ایڈ ٹوئیٹ ٹو بک مارک‘ کا آپشن واضح ہوگا۔اس آپشن پر کلک کرنے سے صارفین کی پسندیدہ پوسٹس یا ایسی معلوماتی ٹوئیٹس محفوظ ہوسکتی ہیں، جنہیں وہ سنبھال کر رکھنا چاہتے ہیں۔


8f8dbd8b3eab33b4163710a4f3d1593c