سوشل میڈیا پر چھا جانے والا ننھا گیند باز وسیم اکرم کو بھا گیا

سوشل میڈیا پر چھا جانے والا ننھا گیند باز وسیم اکرم کو بھا گیا

لاہور: بائیں ہاتھ سے گیند بازی  کرنے والا ننھا باولر وسیم اکرم کو بھا گیا۔ 

گزشتہ روز ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں ایک بچے کو بائیں ہاتھ سے انتہائی مہارت کے ساتھ گیند بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس صارف نے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے اس میں پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، شعیب اختر، رمیز راجا اور اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی کو ٹیگ کیا۔
ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے اس ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ‘مجھے یہ ویڈیو موصول ہوئی ہے اور میں اس ہونہار لڑکے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، لیکن اس کمال کی گیند بازی پر آپ کے خیالات جاننا چاہتا ہوں’۔

ce0e26c6bc058a24e121e772647c9459


اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد وسیم اکرم نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کہاں ہے یہ بچہ؟ ہماری قوم کی رگوں میں ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے بس ایک پلٹ فارم کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس حوالے سے ہم کچھ کریں’۔

3a7175d6312bd0f65a137afff99fd7d8



یاد رہے گذشتہ روز اپلوڈ کی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔