پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔دونوں ٹیموں میں ایک، ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پشاور زلمی میں حارث سہیل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز محمود اللہ کی جگہ ریلی روسی کو گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اپنے 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو تمیم اقبال، کامران اکمل، محمد حفیظ اور حارث سہیل جیسے بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہے جب کہ پیس بیٹری میں ان کے پاس حسن علی، کرس جورڈن اور وہاب ریاض جیسے بولر موجود ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے پاس بھی کئی بڑے نام موجود ہیں، کیون پیٹرسن، جیسن رائے، محمد اللہ، شین واٹسن اور اسد شفیق سرفراز الیون کی بیٹنگ کی جان ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں راحت علی، محمد نواز اور انور علی ہتھیار ہیں۔