الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار اسد اشرف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار اسد اشرف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کیپشن: ecp senate election الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات

اسلام آباد:نہال ہاشمی کی خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف نے 298 ووٹ لے کر سینیٹ کا میدان مار لیا ، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی کی خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف نے 298 ووٹ لے کر سینیٹ کا میدان مار لیا ، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تحریک انصاف کی ڈاکٹر زرقا تیمور صرف 38ووٹ لے سکیں. مسلم لیگ ن کے گیارہ اور اپوزیشن کا ایک ووٹ مسترد قرار، کامیابی پر لیگی ارکان اسمبلی نے جشن منایا ، تحریک انصاف نے نتائج  قبول کرتے ہوئے توقعات کے مطابق قرار دے دیے۔

مسلم لیگ ن کے چار ارکان اسمبلی ووٹ ڈالنے نہ آ سکے ، عارف خان سندھیلہ انتہائی علالت میں ایمبولینس پر ووٹ ڈالنے پہنچے جبکہ فرزانہ نذیر نے وہیل چیئر پر آ کر ووٹ کاسٹ کیا۔

رانا ثنا اللہ کہتے ہیں نتائج ن لیگ کے کم ووٹ دیکھنے کی خواہشمند قوتوں کے لئے نوشتہ دیوار ہیں ۔