آرمی چیف نے کراچی میں امن قائم کرنے پر سندھ رینجرز کی خدمات کو سراہا

آرمی چیف نے کراچی میں امن قائم کرنے پر سندھ رینجرز کی خدمات کو سراہا

 کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی اور ملیر گریثرن کا دورہ کیا، جہاں انہیں سندھ بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں امن واستحکام کے لیے کراچی میں امن ناگزیر ہے، شہر میں حالات قابو میں رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔

آرمی چیف نے ملکی دفاع کیلئے افسروں اور جوانوں کی صلاحتیوں کی تعریف کی اور کراچی میں امن قائم کرنے پر سندھ رینجرز کی خدمات کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کراچی میں امن پاکستان میں امن و استحکام کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کراچی کا دورہ ، ریٹائرڈ افسروں ، جوانوں سے ملاقات