چینی کرکٹرز نے پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کر لیا

چینی کرکٹرز نے پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کر لیا

شارجہ : چینی کرکٹرز نے پشاور زلمی  کی  ٹیم کو جوائن کر لیا ، سابق کپتان یونس خان نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم کی کٹس پیش کیں ، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے نوجوان کرکٹرز کو خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق دو چینی کرکٹرز جیان لی اور ژینگ نے پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کر لیا ، ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے چینی کرکٹرز کو خوش آمدید کہا۔

سابق کپتان یونس خان نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم کی آفیشلز کٹس پیش کیں جس کے بعد کھلاڑی ٹیم کے دیگر ساتھیوں  میں گھل مل گئے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے چینی کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔