پاکستان میں فیس بک کا ”چہرے کی شناخت “ کرنیوالا فیچر متعارف

پاکستان میں فیس بک کا ”چہرے کی شناخت “ کرنیوالا فیچر متعارف

کیلی فورنیا: سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلئے چہروں کی شناخت کرنے والا زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔
رپورٹس کے مطابق چہرے کی شناخت کے اس فیچر کو پچھلے سال دسمبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اسے پاکستانی صارفین کے لیے اب لانچ کیا گیا ہے۔ یہ نیا فیچر مصنوعی ذہانت کی وہی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس میں دوستوں کو تجویز دی جاتی ہے کہ کیا وہ آپ کی اپ لوڈ کی ہوئی تصاویر پر ٹیگ ہونا چاہیں گے۔چہرے کی شناخت کا یہ فیچر صارفین کو مطلع کرے گا کہ ان کی تصویر فیس بک پر کہیں اور کسی صارف نے اپ لوڈ کی ہے۔ آپ بصارت سے محروم افراد کو بھی بتا سکتے ہیں کہ آپ کی تصویر میں کون کون ہے۔
فیس بک نے پاکستانی صارفین کو نیوز فیڈ اور نوٹی فیکیشن پینل میں اس فیچر کے بارے میں مطلع کرنا شروع کر دیا ہے۔اس فیچر سے ہیکر صارفین کی ڈسپلے فوٹو بھی ڈاون لوڈ نہیں کر سکیں گے اور صارفین کے جعلی اکاونٹس بنانے بھی مشکل ہو جائیں گے۔