خان صاحب فیصل، جاوید کے بارے میں پیرنی سے استخارہ کروا لیں: طلال چودھری

خان صاحب فیصل، جاوید کے بارے میں پیرنی سے استخارہ کروا لیں: طلال چودھری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ اب تو گھر میں پیر کی سہولت دستیاب ہو گئی ہے وہ ملتان میٹرو بس کے حوالے سے فیصل اور جاوید نامی اشخاص کے بارے میں استخارہ کروا لیں۔

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن شہریار آفریدی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ چین اور پاکستان کو تو فیصل اور جاوید نامی اشخاص کا پتہ نہیں چل رہا ہے خان صاحب ہی پیرنی سے استخارہ کروا لیں۔ عمران خان کو جب نوٹس ملتا ہے تو وہ خود عدالت میں پیش بھی نہیں ہوتے 27 ارب اور 10 ارب روپے کے الزامات کے حوالے سے خان صاحب نے عدالتوں کا سامنا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر الزام لگایا گیا ہے کہ میٹرو ملتان بس کے منصوبے میں کرپشن کی گئی چھ ماہ قبل پاکستان اور چین نے اس کی تحقیقات کیں دونوں ملکوں کو تو کسی تعمیراتی کمپنی کے حوالے سے فیصل سبحان دستیاب نہیں ہوا مگر نا جانے ان کی زبانوں پر بار بار یہ نام کیوں آتا ہے کیا یہ پاکستان پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگا کر سی پیک جیسے منصوبے کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان آئے روز جھوٹ بولتے ہیں 27ارب روپے کا الزام لگایا گیا اور اس حوالے سے ملتان میٹرو کے ضمن میں جاوید صادق شخص کا نام لیا گیا جب نوٹس دیا گیا تو نامعافی مانگی اور نہ عدالت میں پیش ہوئے روزانہ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں۔