پی ایس ایل: پشاور زلمی کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف مل گیا

پی ایس ایل: پشاور زلمی کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف مل گیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جتنے کیلئے 142رنز کا ہدف دے دیا۔ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر141رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن میدان میں اترے ،شفیق اپنی حالیہ کارکردگی کو دہراتے ہوئے10گیندوں پر9رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعدعمر امین میدان میں آئے اورانہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچ کو ٹیسٹ میچ سمجھ لیا اور پاور پلے کی قیمیتں گیندیں ضائع کر دیں اور 16گیندوں پر11رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
دوسری جانب شین واٹس نے32گیندوں پر47رنز بنائے ان کی وکٹ خالد عثمان کے حصے آئی،83کے مجموعے پر کیون پیٹرسن 5رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اس کے بعد کپتان سرفراز احمد اور راسونے ٹیم کے مجموعے میں42رنز بنائے ،راسو37رنز بنانے کے بعدپویلین لوٹے ،ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم اچھا سکور کرنے میں کامیاب رہے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر141رنز بناسکی۔
پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف ، ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض نے 2,2جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے سمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔