بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا

بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ ہندوستان ٹآئمز

نئی دہلی : پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کیے جانے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ائیر مارشل  سی ہری کمار کو ایسٹر ن ائیر کمانڈ چیف کے عہد ے سے ہٹا دیا ہے ، جنہیں 2017 میں اس عہد پر تعینات کیا گیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق ائیر مارشل ہری کمار کی جگہ ائیر مارشل رگھوناتھ نمبیر کو انڈین ائیر فورس کے ویسٹرن ائیر کمانڈ کے عہد پر تعینات کر دیا گیاہے ۔