اسلام آباد:دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ بھارت واپس جاتے ہی دعویٰ کرے گا کہ اس نے پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق زید حامد کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کو اس وقت رہا کرنا فاش غلطی اور پاگل پن ہوگا، بھارت اسے بین الاقوامی ہیرو بنا کر پیش کرے گا، جبکہ اس اقدام کے باوجود بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ بھارت واپس جاتے ہی دعویٰ کرے گا کہ اس نے پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔ دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کو اس وقت رہا کرنے فاش غلطی اور پاگل پن ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان ’’یو ٹرن ‘‘ لینے کے لئے بہت مشہور ہیں،قومی غیرت کے لئے ایک اور ’’یوٹرن ‘‘ لیتے ہوئے بھارتی پائلٹ کی واپسی کا فیصلہ واپس لیں،ہندوستان اگر ہمارا کوئی پائلٹ پکڑ لیتا تو کیا 2 دن میں اسے واپس کر دیتا ؟ابھی نندن کے بدلے کرنل (ر)حبیب اور کشمیری حریت قیادت کو رہائی دلوائی جا سکتی ہے ۔
9d0e6ab0cd72c3eecc0c99ac6bf849a8