پاکستانی طیاروں نے صرف 90 سکینڈز میں مگ طیارہ مار گرایا:ہندوستان ٹائمز کا اعتراف

پاکستانی طیاروں نے صرف 90 سکینڈز میں مگ طیارہ مار گرایا:ہندوستان ٹائمز کا اعتراف
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد : بھارت کے انتہا پسند میڈیا نے بھی آخری کار اپنی ہٹ دھرمی کو تھوڑی دیر کے لئے صرف نظر کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز میں چھپنے والے آرٹیکل میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے صرف 90سیکنڈز میں مگ طیارہ مار گرایا۔جب کہ بھارتی پائلٹ گرانے والے پاکستانی پائلٹ حسن محمود صدیقی کی بھی سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔


پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ سکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کی تصاویر گردش کرنے لگیں۔ پاک فضائیہ کے ہیرو اسکواڈرن لیڈر حسن نے کل صبح بھارتی جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر مار گرایا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے قوم کے اس ہیرو کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمیں آپ پر فخر ہے ، آج آپ نے بھارتی طیاروں کو گرا کر ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی۔


پاک فضائیہ کے بہادر سپوت سکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی نارتھ کراچی میں عثمان پبلک سکول کے طالبعلم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1999ءمیں عثمان پبلک سکول سے میٹرک کیا۔ سکوارڈن لیڈر حسن کے سکول کے ساتھی احمر خان نے بتایا کہ حسن کو بچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا۔

حسن کے والد کا نام محمود عالم ہے۔ حسن سکول میں ایم ایم عالم کے بیٹے کے نام سے مشہور تھے۔ انہیں پاک فضائیہ میں جا کر دشمن کے دانت توڑنے کا جذبہ تھا۔ ڈرائنگ کی کلاس میں حسن لڑاکا طیاروں کی تصاویر بناتے تھے۔