شاہد آفریدی نے زندگی کی 39 بہاریں دیکھ لیں

شاہد آفریدی نے زندگی کی 39 بہاریں دیکھ لیں

لاہور:قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے زندگی کی 39 بہاریں دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی جارحانہ بلے باز کی بدولت شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرنے والے بوم بوم آفریدی 39 برس کے ہوگئے ہیں۔شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، 1996 میں سری لنکا کے خلاف اپنے دوسرے انٹرنیشنل میچ میں 37 گیندوں پردنیا کی تیزترین سنچری بنا کرراتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔

ان کا یہ ریکارڈ تقریباً 17سال تک قائم رہا جسے بعد ازاں نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن اورپھرجنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے نام کر لیا۔1996ءمیں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے آفریدی بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔

ان کو یہ نام بھارت کے معروف کرکٹر اور کمنٹیٹر راوی شاستری نے دیا۔آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اوراسی بدولت کئی ریکارڈ مثلا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اورسب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

حال ہی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق وہ پاکستان کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں۔ آج شاہد آفریدی کے مداح شہر شہر ان کی سالگرہ کا جشن منائیں گے اور کیک کاٹیں گے۔