پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے ،پریانکا چوپڑا تنقید کی زد میں آ گئیں

پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے ،پریانکا چوپڑا تنقید کی زد میں آ گئیں
کیپشن: image by facebook

ممبئی :بالی وڈ اور ہالی وڈ کی اداکارہ پریانکا  چوپڑا اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر بھی ہیں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کے دوران جے ہند کا نعرہ لگا کر جنگ کی حمایت کر دی ۔

تفصٰلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار اور اقوام متحدہ کی سفیر پریانکا چوپڑا بھی جنگ کی حامی نکلیؓں ، بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کے بعد پریانکا چوپڑا نے جے ہند کا نعرہ لگا کر اس کی حمایت کی ۔

پریانکا یونیسیف کی ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر کے طور پر جنگ سے متاثرہ شام اور روہنگیا کے مہاجرین کیمپوں کے دورے بھی کر چکی ہیں ٹوئیٹر پر  پاکستانی فضائی حدور کی خلاف ورزی اور حملے کی حمایت کرتی دکھائی دیں جس پر ان کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی طرف سے ’گڈ ول ایمبیسیڈر‘ کے عہدے کے لیے دیے گئے قواعد کے مطابق ان سفیروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ’اقوام متحدہ کی غیر جانبدارای اور آزادی کا احترام کرتے ہوئے ایسے ہر کام سے اجتناب کریں گے جو اقوام متحدہ کی منفی عکاسی کرے۔

سوشل میڈیا صارفین کو پرینکا کی انڈین فوجی حملے کی یہ حمایت کچھ پسند نہیں آئی۔ اور بے شمار صارفین یواین اور یونیسیف کو ٹیگ کر کے پرینکا کو ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔