ارد ن کے شاہ عبد اللہ کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

ارد ن کے شاہ عبد اللہ کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد :پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے مختلف ممالک کے سربراہ اپنا کردا ر ادا کر نے کی پیشکش کر رہے ہیں اور اب اردن نے بھی دونوں ممالک میں تعلقات بہتر کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق،  ارد ن کے شاہ عبد اللہ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی پر  تشویش کا اظہار کیا اس موقع پر شاہ عبد اللہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے وزیراعظم کے اقدام کی تعریف کی اور  اس حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ۔

دوسری جانب  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جس کا حل ضروری ہے۔