پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
کیپشن: image by cricinfo

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا ہدف حاصل کیا , دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔


یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز لیوک رونکی اور ڈیلپورٹ نےکیا لیکن دوسرے اوور کی پہلی گیند پر لیوک رونکی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔کیمرون ڈیلپورٹ نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ فلپ سالٹ نے 28 اور محمد آصف نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی، ابتسام شیخ اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایک وکٹ عمید آصف کے حصے میں آئی,پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز کامران اکمل اوراینڈرے فلیچر نے کیا تاہم 37 کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی آدھی ٹیم 84 پر آؤٹ ہوئی جس کے بعد کپتان ڈیرن سیمی اور ڈاؤسن نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور 6 وکٹ کی شراکت میں 89 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار کیا۔

آخری اوور میں زلمی کو جیت کیلئے 14 رنز درکار تھے اور ڈاؤسن نے آخری بال پرچوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی, زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا ہدف حاصل کیا، ڈاؤسن 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ڈیرن سیمی 40 اور فلیچر 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ظفر گوہر اور شاداب خان نے 2 ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

زلمی کے لیم ڈاؤسن کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔