شام میں مشن پورا کریں گے، انخلا کا ارادہ نہیں،ترک صدر

شام میں مشن پورا کریں گے، انخلا کا ارادہ نہیں،ترک صدر

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے وہ شام میں مشن پورا کریں گے، ترکی نے ملک میں موجود پناہ گزینوں کے لئے یورپ کی سرحد کھول دی ہے، شامی حملے میں 36 ترک فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

استنبول میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ شام میں وہ اسد انتظامیہ کی دعوت پر نہیں گئے بلکہ شامی عوام نے ہم سے مدد طلب کی، لہذا جب تک شامی عوام یہ نہیں کہتے کہ یہ مشن پورا ہو گیا وہاں سے انخلا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ترک حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں 21 سو شامی اہلکار ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ 3 سو فوجی گاڑیاں اور 7 کیمیائی گوداموں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔