سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہوں گے یا خفیہ،فیصلہ کچھ دیر میں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہوں گے یا خفیہ،فیصلہ کچھ دیر میں
کیپشن: سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہوں گے یا خفیہ،فیصلہ کچھ دیر میں
سورس: File Photo

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہونگے یا اوپن بیلٹ سے۔ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر رائے آج سنائے گی. الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جمیعت علماء اسلام، اورجماعت اسلامی نے اوپن بیلٹ انتخابات کی مخالفت کی تھی۔


چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ ساڑھے نو بجے رائے سنائے گا۔اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر 25 فروری کو رائے محفوظ کی گئی  تھی۔کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اٹارنی جنرل عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔


صدر مملکت نے گزشتہ برس 23 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا ۔ریفرنس میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق رائے طلب کی گئی تھی ۔4 جنوری کو سپریم کورٹ میں ریفرنس پر پہلی سماعت ہوئی تھی ۔


سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر کل 20 سماعتیں ہوئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی,مسلم لیگ ن,جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی سمیت دیگر فریقین نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی۔