کورونا مزید 26 افراد کی جان لے گیا،1392 نئے مریض

کورونا مزید 26 افراد کی جان لے گیا،1392 نئے مریض
کیپشن: کورونا مزید 26 افراد کی جان لے گیا،1392 نئے مریض
سورس: File Photo

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے  ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 36 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایک ہزار  تین سو بانواے افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہوئے ۔


این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد  12 ہزار 896   ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 371 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 81ہزار 365 ہے۔


این سی او سی کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو38 ہزار 338افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ۔سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 266 ،پنجاب ایک لاکھ 72 ہزار 54 کیسز رپورٹ  ہوئے ۔خیبرپختونخوا 72 ہزار 224، بلوچستان میں 19 ہزار 49 کیس  سامنے آچکے ہیں ۔‏اسلام آباد 44 ہزار 373, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 243ہوگئی۔


این سی او سی کا کہنا ہے کہ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ سندھ، پنجاب ،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 206 افراد وینٹی لیٹر پر ہیں۔