نوجوان رات زیادہ دیر تک جاگنا چھوڑ دیں، طبی ماہرین نے خبردار کردیا

Late sleep causes medical problems, scientists warn
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: طبی ماہرین نے رات دیر تک جاگنے والے نوجوانوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے انھیں شدید قسم کے جسمانی اور ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو علی الصبح اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں، ان کی ذہنی اور جسمانی صحت رات دیر تک جاگنے والے افراد سے بہت اچھی ہوتی اور وہ اپنے روزمرہ کے کام زیادل دلجمعی سے ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ تحقیق ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے میں شائع ہوئی جس میں رات دیر تک جاگنے والے اور علی الصبح اٹھنے والے افراد کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس طبی تحقیق میں دونوں گروپس میں شامل افراد کی طرز زندگی، پیشہ وارانہ امور، صحت اور عادات کا جائزہ لیا گیا۔

اس تحقیق میں ماہرین کو پتا چلا کہ ایسے افراد جو رات دیر سے سوتے ہیں ان میں مختلف کاموں کو سرانجام دینے کی صلاحیتیں کم اور منفی سوچیں غالب ہوتی ہیں۔ ایسے افراد معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہتے اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کا شکار بن سکتے ہیں۔

طب سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا دماغ ہی دراصل ہمارے پورے جسم کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایسے لوگ جو جلدی سونے کو ترجیح نہیں دیتے ان کے اندر نظام انہضام کے بھی شدید مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔