ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 84 پیسے اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 84 پیسے اضافہ
کیپشن: ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 84 پیسے اضافہ
سورس: file photo

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 84 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ۔ ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 21 روپے 78 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مارچ 2021 کیلئے ہوگا ۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 159 روپے 73 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

فروری میں ایل پی جی کی قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو تھی ۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1884 روپے 92 پیسے ہوگی۔ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1863 روپے 14 پیسے تھی۔