صدارتی ریفرنس ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی کیس میں خود دلائل دیے

صدارتی ریفرنس ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی کیس میں خود دلائل دیے
کیپشن: صدارتی ریفرنس ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی کیس میں خود دلائل دیے
سورس: file photo

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔

سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خود دلائل دینے روسٹرم پر آگئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل دیے کہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی اور ساتھی کیس کے خاتمے تک بنچ سے ریٹائر ہو جائے، اس ملک سے سربراہ کی جانب سے مجھ پر الزام عائد کیا گیا۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ملک  کے  سربراہ کی جانب سے مجھ پر الزام عائد کیا گیا۔ یہ جج، سپریم جوڈیشل کونسل اور حکومت کے کنڈکٹ کی شفافیت کا معاملہ ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال ریمارکس دیے کہ  دوسرے فریق کو تاحال نوٹس نہیں ہوا۔ ہم حکومت کو نوٹس کر دیتے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نہیں چاہتا کوئی اور ساتھی کیس کے خاتمے تک بینچ سے ریٹائر ہو جائے۔ہم 2019سے مشکل میں مبتلا ہیں، میں خود دلائل دونگا۔