دبئی میں بلیوں کے کیفے ٹیریے کی دھوم 

دبئی میں بلیوں کے کیفے ٹیریے کی دھوم 

ابوظہبی : دبئی میں بلیوں کے کیفے ٹیریے کی دھوم مچ گئی ہے ، واحد کیفے ٹیریا جس میں بلیوں کے شوقین افراد کے لیے بہترین سکون میسر ہوتا اور ساتھ ہی شہر بھر کی آوارہ بلیوں کو بھی کھانے کا موقع ملتا ہے ۔ 

رائیٹرز کے مطابق اس کیفے کا نام ایلورومانیا کیٹ کیفے  ہے جو 2015 میں وجود میں آیا اور یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا کیفے تھا۔ 

کیفے کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 25 ایسی بلیاں ہیں جنہیں یا تو ریسکیوکیا گیا یا وہ آوارہ تھیں ۔

یہ کیفے بلیوں سے محبت کرنے والی دو بہنوں نے لندن اور کوریا میں موجود ایسی پناہ گاہوں سے متاثر ہوکر بنایاتھا ۔ ان بہنوں کے ایک بائی اور اومینا فرید نے کہا کہ اگر کوئی ٹینشن میں ہوں اور اس سے بلی نظر آجائے تو تناؤ ختم ہوجاتاہے ۔ ابتدا میں اس کیفے کے اندر آوارہ بلیوں کو رکھا گیا جو اس خاندان نے کئی برسوں میں اکھٹی کی تھیں ۔ اب اس کیفے میں جانوروں کے لیے حکومتی سطح پر بنائی گئی پناہ گاہ کی بلیاں بھی موجود ہیں ۔ اس کیفے میں ایسے گاہک معمول سے آتے ہیں جنہیں زندگی کی الجھنوں سے سکون چاہیے ہوتا  یاپھر وہ جواپنے گھروں میں بلیاں نہیں رکھ سکتے ۔

اس کیفے میں جانے والے ایک گاہک کا کہناتھاکہ یہ کیفے ان کی بلیوں کے لیے بہترین ہے ، انہیں بلیوں سے پیار ہے ۔ کیفے کا مالک کا کہناتھاکہ اگر شہر میں گھومنے پھرنے والی آوارہ بلی آجائے تو اس بھی پناہ دی جائے ۔ پریشان کن طور پر دبئی میں آوارہ بلیوں کی خاصی تعداد موجود ہے جسے ان کے مالکان نے گھروں سے نکال دیا ہے ۔ حکومت نے دو ہزار اٹھارہ میں بلیوں کو چھوڑ دینے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔