بیلٹ پیپرز پر نشان لگائے جائیں : حکومتی وفد کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

بیلٹ پیپرز پر نشان لگائے جائیں : حکومتی وفد کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ
کیپشن: بیلٹ پیپرز پر نشان لگائے جائیں : حکومتی وفد کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ
سورس: file photo

اسلام آباد : سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد حکومتی وفد نے  الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے مطالبہ کیا کہ سینٹ الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز پر نشان لگایا جا ئے۔

الیکشن کمیشن ممبران سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، وزیر تعلیم شفقت محمود ، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان شامل تھے۔ 

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے فواد چودھری نے کہا کہ  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اکثریت نہیں ہے، وہ الیکشن کیسے جیت سکتے ہیں۔یہ لوگ جان بوجھ کر انتخابات کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ پارٹی کیلئے سیکریٹ رہے گا، الیکشن کمیشن کیلئے سیکریٹ نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ کےفیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ حکومتی وفد نےالیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی پہلی حکومت ہے جو سپریم کورٹ میں گئی۔ یہ مرحلہ پاکستان میں فیئر الیکشن کے لئے فیصلہ کن ہے ۔

حکومتی وفد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس جاری ہے۔ وہ دو گھنٹے تک فیصلہ کرلیں گے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں کیا کرنا ہے۔