فیس بک سال کے آخر میں سمارٹ گلاسز لانچ کریگا 

فیس بک سال کے آخر میں سمارٹ گلاسز لانچ کریگا 

نیویارک: فیس بک نے رواں سال کے آخر میں سمارٹ گلاسز لانچ کرنے کے اعلان کردیا ہے ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیشل ریکگنیشن سے لیس سمارٹ گلاسز ڈیٹا بیس میں موجود معلومات کی بنیاد پر آپ سامنے والے شخص کو پہچان سکیں گے اور اس کی دیگر معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گے ۔ گلاسز میں بلٹ ان کمیرہ ہوسکتا ہے ۔ 

ناقدین کا کہناہے کہ اس سے لوگوں کو اختیار مل جائیگا کہ وہ دوسروں کی ذاتی معلومات حاصل کرکے انہں تنگ کرسکیں تاہم کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی ایشو سےمتعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے ۔ 

واضح رہے کہ فیس بک 2017 سے رے بین کے ساتھ اس پروجیکٹ پر کام کررہاہے ۔ خیال رہے کہ گوگل نے بھی اپنے سمارٹ گلاسز کے لیے اسی کمپنی سے اشتراک کیا تھا تاکہ فیشن کے لحاظ سے اچھے فریم تیار ہوسکیں گے مگر ناکامی کا سامنا ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق فیس بک کے اگیومینٹڈ رائیلٹی ٹیکنالوجی سے لیس سمارٹ گلاسز کا کوڈ نیم اورین رکھا گیا ہے جس کو پہننے پر صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک ڈسپلے آجائیگا۔ جبکہ صارف کالز بھی کرسکے گا۔