پبی میں چوتھی انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ 2021 شرو ع ہوگئی

پبی میں چوتھی انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ 2021 شرو ع ہوگئی
سورس:   File photo

انسداد دہشتگردی مرکز  پبی میں چوتھے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ 2021 کا آغاز ہوگیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8 ٹیمیں اور8 دوست ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

مقابلوں میں اردن،  سری لنکا،  ترکی اور آذر بائیجان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں  جبکہ مراکش، انڈونیشیا، قازقستان کی ٹیمیں آبزرور کے طور پر شریک ہیں۔

مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے،  مقابلوں کا مقصد جسمانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینااور اپنی حقیقی زمینی صورتحال کے چیلنج سے نمٹنا بھی ہے۔ 

ان مقابلوں میں شرکا ء اپنی ذہنی جسمانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اظہار کریں گے ۔ جس سے ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کے مواقع بھی سامنے آئیں گے ۔

ان مشقوں کی کوریج کے لئےعالمی میڈیا کی کئی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچی ہیں ۔