پی ایس ایل 6 خطرے میں، اسلام آباد یونائینڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پی ایس ایل 6 خطرے میں، اسلام آباد یونائینڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث لیگ پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے ہیں جبکہ آج شیڈول میچ بھی ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شامل ایک غیر ملکی کھلاڑی کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ہوٹل میں ہی روک لیا گیا ہے اور تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے مدمقابل ہونا ہے اور شیڈول کے مطابق یہ میچ شام سات بجے شروع ہونا تھا تاہم اب یہ میچ ایک گھنٹے تاخیر کیساتھ آٹھ بجے شروع ہو گا۔