ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 18 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 18 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے 37 ہزار566 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 861 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 988 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

67ead75ccabfb86490d5f128a7f458e6

مصنف کے بارے میں