ڈار صاحب! 5 روپے کی کمی بھی واپس لے لیں، شاید ڈیفالٹ سے بچ جائیں، آپ سے بہتر تو عمران خان ہی تھا: حکومت کےخلاف شہریوں کا غصہ آسمان پر

ڈار صاحب! 5 روپے کی کمی بھی واپس لے لیں، شاید ڈیفالٹ سے بچ جائیں، آپ سے بہتر تو عمران خان ہی تھا: حکومت کےخلاف شہریوں کا غصہ آسمان پر
سورس: File

لاہور : وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر شہریوں نے انتہائی غم و غصہ اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب قیمتیں بڑھانا ہوں تو 30، 30 روپے بڑھاتے ہیں لیکن کم صرف پانچ روپے کی ہیں۔ 

نیو نیوز سے گفتگو کرتے شہریوں نے کہا کہ مہنگائی آسمان پر ہے۔ حکومت اپنے خرچے کم نہیں کر رہی سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے۔ مراعات یافتہ طبقہ کو سبسڈی بھی دی جا رہی ہے اور سہولیات بھی مل رہی ہیں۔ 100 روپے قیمت بڑھا کر 5 روپے کم کرکے غریبوں سے مذاق کیا جار ہا ہے۔ 

ایک شہری کا کہنا تھا کہ ڈار صاحب! یہ پانچ روپے بھی آپ واپس لے لیں شاید اس طرح آپ ڈیفالٹ سے بچ جائیں ۔آپ لوگوں سے بہتر تو عمران خان ہی تھا کم از کم پٹرول تو سستا مل رہا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں