سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس، انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس، انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت 
سورس: File

اسلام آباد: پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا ہے۔  اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرزکو انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔  الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر اٹارنی جنرل سے بھی رائے لے گا ۔کل  11 بجے اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ صدر مملکت سے مشاورت کرکے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دے اور گورنر سے مشاورت کرکے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے ۔ 

مصنف کے بارے میں