جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی پوری کوشش کریں گے: وزیر داخلہ

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی پوری کوشش کریں گے: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا عدلیہ پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور عدالتی احاطے میں اگر کوئی ہنگامہ آرائی کرتا ہے تو اس پر 7 اے ٹی اے لگتی ہے، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے عمران خان کے نخرے اٹھائے، جیسے عدلیہ اس کے ناز و نخرے اٹھا رہی ہے، اس کو تو چاہئے صرف دو چار گارڈز لے اور پیش ہو جائے، جوڈیشل کمپلیکس میں کون سیاست تھی۔ 
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وہ باقاعدہ اس مجرمانہ نیت سے آئے اور انہوں نے اس پر عمل کیا، یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے اور ہزار دو ہزار لوگ اکٹھے کر کے کسی بھی جگہ حملہ کر لیں مگر عدالتوں پر حملہ کرنا دہشت گردانہ عمل ہے اور عدالتی احاطے میں اگر کوئی ہنگامہ آرائی کرتا ہے اس پر 7 اے ٹی اے لگتی ہے، اس پر ہم نے دو مقدمات بنا لئے ہیں اور ابھی تک 29 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تقریباً 200 لوگ نامزد ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک تو عدالتیں اس کے نخرے اٹھائیں اوپر سے یہ جتھے لے کر ان پر حملہ آور ہو جائے، پیار ملا ہے اور بے جا ریلیف لیکن گھر بیٹھے ضمانت نہیں ملے گی، میری پوری کوشش ہے اسے گرفتار ہونا چاہئے۔ 

مصنف کے بارے میں