ملک میں مہنگائی 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور: ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک سال کے عرصے میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 416 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فروری 2022سے فروری 2023کے دوران ایک سال کے عرصے میں پیازکی قیمت میں 416فیصد، چکن 96فیصد، انڈے 78فیصد اور چاول کی قیمت میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔ 
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران چنا 65 فیصد، سگریٹ 60 فیصد، مونگ کی دال 56 فیصد، چنے کی دال 56 فیصد، آٹا 56 فیصد، ماش کی دال 50.77 فیصد اور خوردنی تیل 50.66 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تازہ پھل 45 فیصد، بناسپتی گھی 45 فیصد، تازہ دودھ 32 فیصد، مسور کی دال 27 فیصد، مشروبات 24 فیصد، آلو 22.42 فیصد، مچھلی 21 فیصد، گوشت 20.82 فیصد اور سبزیاں 11.60فیصد مہنگی ہو گئیں۔ 
اسی طرح درسی کتب کی قیمتوں میں 74 فیصد، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 63 فیصد، گیس کی قیمت میں 62 فیصد، سٹیشنری کی قیمت میں 61 فیصد، صابن ڈیٹرجنٹس اور ماچس کی قیمت میں 51.63فیصد اضافہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں