الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ درخواستیں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 216 کے تحت 8 مارچ تک طلب کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے نمائندوں کے ذریعے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، درخواستیں آٹھ مارچ تک سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ درخواستوں کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرانا ہو گا جبکہ تاخیر سے بھیجی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں