شیخوپورہ : گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

شیخوپورہ : گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

شیخوپورہ: موٹروے پولیس کی کاروائی ،ممکنہ دہشتگردی میں استعمال کیلئے پشاور سے لاہورمنتقل کئے جانیوالا اسلحہ برآمد،

بھاری مقدار میں برآمد ہونیوالا اسلحہ اور گولیاں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا،ملزم گاڑی چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

تٖفصیلات کے مطابق کوٹ رنجیت انٹر چینج کے قریب موٹر وے پولیس کے کرائم سکاڈ نے اسلام آباد سے لاہور کی سمت جانیوالی مشکوک کا ر کو رکنے کی ہدایت کی تو ملزم گاڑی کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے بھاگ نکلا جس پر موٹر وے پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا تو کو ٹ پنڈی داس کے قریب ملزم کی گاڑی بے قابو ہوکر ڈوائیڈرلائن سے ٹکرا کر الٹ گئی اور ملزم فوری طور پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،

تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمدہوئی ایس ایس پی موٹروے پولیس منصور عالم کولاچی کے مطابق قبضہ میں لی جانے والی گاڑی کے خفیہ خانوں چھپائے جانیوالے اسلحہ میں ،ایس ایم جی اور 30بور را ئفل 50عدد،222اور223بوررائفل 13، 8MMرائفل 2،پسٹل 30بور35عدد ،5پسٹل 9mmسمیت بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں جو کہ ممکنہ دہشتگردی میں استعمال کیلئے گاڑی میں چھپاکر لاہور منتقل کیا جارہا تھا جس موٹروے پولیس کے کرائم سکاڈ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے برآمد کیا ہے،