شر پسندوں کے خلاف سکیورٹی اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں،7مشتبہ افراد گرفتار

شر پسندوں کے خلاف سکیورٹی اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں،7مشتبہ افراد گرفتار

لاہور ،بھکر،اسلام آباد : شر پسندوں کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں. سکیورٹی فورسز نے لاہور ،بھکر،اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر اسلحہ برآمد کر لیا،شیخوپورہ میں پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی .


لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں  بائیو میٹرک تصدیق کے دوران 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ 2 افغانیوں سمیت 7 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔ بہاولنگر اور بھکر سے 10 ملزمان سمیت 40 مشتبہ افراد قانون کی گرفت میں آ گئے۔ادھر شیخوپورہ میں موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی،درجنوں کلاشنکوفیں ،، پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق اسلحہ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیاتھا،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا،،جس کی تلاش جاری ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source