برازیل میں حکومت کے خلاف مزدور یونینز کی ہڑتال،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

برازیل میں حکومت کے خلاف مزدور یونینز کی ہڑتال،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

مزدور ں کے عالمی دن پر برازیل میں لیبر قوانین کے خلاف ملک بھر کی مزدور یونینز نے ہڑتال کر دی۔ ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکوں کو بلاک کر دیا۔

مزدور  براز یل کے صدر مائیکل تمر کی حکومت کے ان مجوزہ منصوبوں کے مخالف ہیں ،جن میں لیبر قوانین اور پینشن نظام میں تبدیلی بشمول ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ شامل ہیں۔
ہڑتال کے باعث اسکول، بینک اور ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بند ،،ہزاروں افراد احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اورراستوں کو بلاک کر دیا۔ دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں اسمبلی کے سامنےبھی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی،، پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا، جبکہ مظاہرین پولیس پر پتھراؤ کرتے رہے۔

مصنف کے بارے میں