کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان

 کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان

کوئٹہ:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
سورج قہرڈھائے گا،،گرمی غضب ڈھائے گی
موسم کا حال بتانے والے بتاتے ہیں کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گی۔سندھ اور جنوبی بلوچستان میں چلچلاتی گرمی جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں رم جھم کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلیں گی اور بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں.کراچی میں بھی گرمی زوروں پر جبکہ  38 ڈگری تک پہنچ گیا،ٹیمپریچر  چالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں