مدینہ منورہ: خودکش حملے میں ملوث 46 دہشت گرد گرفتار

مدینہ منورہ: خودکش حملے میں ملوث 46 دہشت گرد گرفتار

سعودی عرب: سکیورٹی فورسز نے گذشتہ سال مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے نزدیک خودکش بم حملے میں ملوّث دہشت گردی سے وابستہ46 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو ساحلی شہر جدہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ان میں سعودی شہریوں کے علاوہ غیرملکی بھی ہیں۔

ان غیرملکیوں میں پاکستانی، یمنی، افغان، مصری، اردنی اور سوڈانی شامل بھی ہیں۔