پاناما کیس پاکستان کو بدل دے گا ، عمران خان

پاناما کیس پاکستان کو بدل دے گا ، عمران خان

کراچی:چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اس وقت تک کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ قوم خود اپنی حالت نہیں بدلنا چاہتی۔پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے اللہ تعالی نے پاکستان میں کوئی کمی نہیں رکھی اور یہاں تمام وسائل موجود ہیں ۔ہماری حالت بگڑتی ہے اور ہم اسے بدلنے کی کوشش بھی نہیں کرتے ۔اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ اہم ہوتی ہے ۔تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے تقریب میں مدعو کیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام تبدیل ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔کراچی میں بلدیاتی انتخاب کرائے گئے مگراختیارات نہیں دیے گئے۔ایمان دار قیادت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور خود کو تبدیل کر لیں تو ملک تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔

میئر کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میئرکراچی اختیارات کا درست مطالبہ کررہے ہیں.وسیم اختر وہ اختیارات مانگتےہیں جو ہم نے خیبرپختونخوا میں میئرکو دیے ہیں .ہم گندگی میں ڈوب رہے ہیں،گلیات میں صفائی کی توسیاحت بڑھ گئی.اختیارات کی نیچے تک منتقلی کراچی کیلیے بہت ضروری ہے.کراچی میں بلدیاتی انتخاب کرائے گئے مگراختیارات نہیں دیے گئے.انہوں نے سوال کیا کہ کونسی دنیامیں ایم پی ایز اور ایم این اے ترقیاتی کام کراتے ہیں؟کراچی کے تاجروں کا سب سے اہم مسئلہ سیکیورٹی ہے.

کراچی میں پولیس کے نظام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سب سے پہلے پولیس کا نظام ٹھیک کرنا ہو گا۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ مجھے بھی پختونخوا پولیس والا نظام چاہیے.خیبرپختونخوامیں آئی جی نے5ہزاراہلکارکرپشن پرفارغ کردیئے.آئی جی سندھ نےکہیں سیاسی مداخلت نہیں کرنےدی.یہاں آئی جی نےکہامجھےنہیں معلوم میرےنیچےبھرتیاں کردی جاتی ہیں.سندھ کےدیگراضلاع میں جوسیاسی مخالف ہواسکےخلاف مقدمات قائم ہوجاتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے اور اس کے لیے ہم نے پلان بھی تیار کر لیا ہے۔انہوں نےکہا کہ لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ انہیں پتا ہے کہ رقم پاناما اور دبئی چلی جائے گی۔پاناما کیس پاکستان کوبدل دے گا.جتنا ٹیکس بڑھائے گے اتنی چوری بڑھتی جائے گی.