میں صبح صبح ایسی دکھتی ہوں:کترینہ کیف

میں صبح صبح ایسی دکھتی ہوں:کترینہ کیف

ممبئی:اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں جاننا ہر مداح کی خواہش ہوتی ہے اور اسی خواہش کا احترام کرتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے کچھ ہی دنوں قبل سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر انٹری دی اور صرف ایک دن میں انہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی، انسٹاگرام پر کترینہ نے اب تک 4 سے 5 تصاویر ہی شئیر کی ہیں جس کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے لیکن گزشتہ روز شئیر کی جانے والی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔


کترینہ کیف نے انسٹاگرم پر تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور اداکارہ انتہائی عجیب و غریب نظر آرہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ شاید کترینہ نے کئی دنوں سے میک اپ نہیں کروایا جس کے باعث ان کی ایسی حالت ہوگئی ہے۔ کترینہ نے تصویر میں لکھا ہے کہ یہ میری صبح ہے اور میں سویرے سویرے ایسی ہی دکھتی ہوں، اداکارہ کی اس تصویرکو لاکھوں لوگوں نے پسند تو کیا لیکن مداحوں کی جانب سے بھی یہی کہا جارہا ہے کہ شاید کترینہ میک اپ کرانا بھول گئی ہیں۔