سیاست دانوں میں ضیا الحق بہت پسند تھے:شبنم

سیاست دانوں میں ضیا الحق بہت پسند تھے:شبنم

کراچی: ماضی کی معروف اداکارہ شبنم  اگرچہ پاکستان میں نہیں رہتیں لیکن ان کا دل شاید ابھی بھی یہیں کہیں موجود ہے اور یہاں موجود ان کے لاکھوں مداح بھی ن سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا وہ اپنے ملک اور مداحوں سے کرتی ہیں ۔شبنم کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں میں سب سے زیادہ ضیا الحق پسند تھے، جب میرے گھر پر ڈاکہ پڑا تو ضیاء الحق نے بہت حوصلہ دیا اور قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔

اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی حکمرانوں میں مجھے ضیا الحق بہت پسند تھے تاہم ایوب خان اور بھٹو بھی کسی حد تک پسند تھے جس دور میں میرے گھر پر ڈاکہ پڑا تو ضیا الحق نے ہم کو بہت حوصلہ دیا اور کہا کہ وہ ڈاکوئوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

شبنم نے کہا کہ اگرچہ میں نے 28سالہ فلمی کیریئر کے دوران 170فلموں میں کام کیا جن میں دوستی آس دل لگی عندلیب اور بہت سی فلمیں ہٹ ہوئیں مگر مجھے اپنی پرانی فلم آخری اسٹیشن بہت اچھی لگتی ہے، جس میں میں نے ایک خاموش لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اس فلم میں ریل کے پلیٹ فارم پر مجھے رہنا تھا اور ساتھ ایک اداکار کتے کی ضرورت تھی۔ میں پلیٹ فارم پر پھٹے پرانے کپڑوں اور بغیر میک اپ کے یہ رول کررہی تھی۔