ڈان لیکس :وزیراعظم ہاؤس کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع، راؤ تحسین برطرفی چیلنج کریں گے

ڈان لیکس :وزیراعظم ہاؤس کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع، راؤ تحسین برطرفی چیلنج کریں گے

اسلام آباد: ڈان لیکس پر وزیراعظم ہاؤس کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل انفارمیشن آ فیسر سے پوچھ گچھ کے لیے انکو ائر ی افسر مقرر کیا جائے گا۔ دوسری جانب پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈان لیکس پر وزیراعظم ہاؤس کے نوٹیفکیشن کے تحت سا بق پرنسپل انفارمیشن آ فیسر راؤ تحسین کے خلا ف کارروائی ہو گی ، انکو ائر ی افسر مقرر کر نے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری تیارکرلی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد انکوائری افسر راؤ تحسین کو طلب کرےگا۔


ادھر پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین نے اپنی برطرفی کو چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا، ان کا اصرار ہے کہ وہ ایسے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے جس سے ملکی سلامتی پرآنچ آئے۔ سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا ماننا ہے کہ عہدے سے ہٹانا یا تعینات کرنا حکومت کا استحقاق ہےلیکن یہ بھی تو بتایا جائے ان کی برطرفی کا فیصلہ آخرکس بنیاد پر کیا گیا؟

نیوویب ڈیسک< News Source