چودھری نثارکا مزدوروں کیلئے ایک ارب بیس کروڑ روپے سالانہ کے پیکج کا اعلان

 چودھری نثارکا مزدوروں کیلئے ایک ارب بیس کروڑ روپے سالانہ کے پیکج کا اعلان

واہ کینٹ: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنےمزدوروں کیلئے ایک ارب بیس کروڑ روپے سالانہ کے پیکج کا اعلان کر دیا۔یوم مزدور کے حوالے سے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے منتخب نہیں ہوا،یہ بات شکوے کے طور پر نہیں کہہ رہا ، ایسا ہوتاتو یہاں 15 ارب روپے کے کام نہ ہوتے، میرے دوستوں کا خیال ہے میں اس حلقے سے منتخب ہوالیکن میں اس حلقے سےمنتخب نہیں ہوا میں اس حلقے کا نمایندہ نہیں مگر میرا آپ سے رشتہ ہے ، میرا سب سے بڑا رشتہ مزدوروں کے ساتھ ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ اگر مزدور محفوظ نہیں اس آرڈیننس فیکٹری میں تو ہمارا بھی الله حافظ ہے،فیصلہ کرلیاتھا چاہے بہت بڑا خطرہ ہویکم مئی کو ضرورآؤں گا،خدشات سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔سکیورٹی ادارے حساس علاقوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں،ابہام پھیلانے والے نادانوں کو نہیں جانتا۔میں نے ایجنسیوں کو پیغام دیا کہ رپورٹ دینا آپ کا کام جانا یا نہ جانا میرا کام۔

انکا کہنا تھا کہ نثار منافق ہے نہ مزدور،چودھری نثار مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلیے آیاہوں، کچھ دن سے یہاں نہیں تھا معلوم نہیں کیاکھچڑی پکتی رہی حلقے میں 15 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کرائے گئے ، سیدھی بات کرتا ہوں منافقت نہیں کرسکتا، نہ نثار کے دل میں کھوٹ ہے اور نہ پی او ایف کے مزدور کے دل میں۔  شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنےآیاہوں۔  رپورٹس آئیں کہ رات کو دو دہشت گرد پکڑے گئے ،خود کش جیکٹس پکڑی گئیں۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی شان و شوکت مزدوروں کی وجہ سے ہے ، آج دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کیا گیا، فیصلہ کرلیاتھا چاہے بہت بڑا خطرہ ہویکم مئی کو ضرورآؤں گا، ہر کوئی سن لے پی او ایف کی آن بان شان و شوکت پی او ایف کے مزدور سے ہے۔

مصنف کے بارے میں